ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے کسی بھی قسم کے ممکنہ اقدام پر سخت انتباہ دیا ہے۔ انھوں نے مغربی ایران کے شہر سنندج میں حوزۂ علمیہ اور یونیورسٹی میں اتحاد کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب سے اپنے خطاب میں میزائیل ٹکنالوجی میں ایران کے برتر مقام پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آواز سے بھی تیز رفتار سے چلنے والے ایران کے میزائیل، دشمنوں کے طیارہ بردار بحری جہازوں کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے مختلف سائنسی شعبوں میں ایران کی پیشرفت کو مکتب اسلام کی پیروکاری اور حوزۂ علمیہ اور یونیورسٹی میں اتحاد کی معنویت کا مظہر قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت مسلمان، ایران کے اسلامی انقلاب کے زیراثر مغرب کی سامراجی پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
.......
/169